چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے سینئر افسران کو ہدایت بھی جاری کردیا


Staff Reporter October 11, 2024
فوٹو: فائل

کراچی پولیس چیف نے چینی باشندوں اور انجنیئرز کی سیکیورٹی کو ہر ممکن فول پروف بنانے کیلیے سینئر افسران کو اہم ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ماتحت افسران سے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ڈی ائی جی ایڈمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی ائی جی ٹریفک ، تینوں زونل ڈی ائی جیز ، ڈی ائی جی انویسٹی گیشن ، ضلعی ایس ایس پیز ، ایس پیز انویسٹی گیشن ، ایس ایس پیز اے وی ایل سی ، ایس آئی یو ، اے وی سی سی ، ایس ایچ اوز ، ایس آئی اوز اور ٹریفک کے سیکشن آفیسرز (ایس اوز) نے شرکت کی۔

اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں جرائم اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کو مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کراچی پولیس چیف نے چائنیز کی سیکیورٹی کو ہر ممکن طور پر فول پروف بنانے کی تاکید کرتے ہوئے سینئر افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیں گے اور وہاں پر موجود افسران و اہلکاروں کو مکمل آگاہی بھی فراہم کرینگے۔

کراچی پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے خاتمے کے لیے کومبنگ آپریشن اور پیٹرولنگ میں اضافے سمیت دیگر آپریشنل کاروائیوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اندرونی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں اضافہ اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کو متحرک کرنے کے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔