پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ہاکی فیڈریشن کو لگام ڈالنے کی تیاری

تمام اکاونٹس کی اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی


Muhammad Yousuf Anjum October 12, 2024
تمام اکاونٹس کی اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن حکام کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایچ ایف صدر کے نام لکھے جانے والے خط میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے تمام اکاونٹس کی اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے محض ایک صفحے پر اخراجات کی تفصیلات بھجوائی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی

خط کے مندر جانات کے مطابق اخراجات کی تمام رسیدیں اور دوسرے ثبوت مانگے گئے ہیں، ائیر ٹکٹس کی بھی تفصیلات پی ایس بی سے شیئر نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ؛ بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گیا

پی ایچ ایف نے ابھی تک پولینڈ اور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹس میں پرائیوٹ اسپانسرشپ ملنے یا نہ ملنے کے بارےمیں بھی کچھ نہیں بتایا، یہ بھی ثبوت نہیں دیا کہ میزبان ممالک کی جانب سے قیام وطعام نہیں دیا گیا۔

پی ایچ ایف کو ہدایت کی گٗی ہے کہ وہ فنانشل رولز میں ترامیم کی تجاویز بنانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی نامزد کرے اور آئندہ تمام خط وکتابت صرف صدر کے دستخط ہی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں