آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کو عدم دستیابی کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا


Muhammad Yousuf Anjum October 14, 2024
مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کو عدم دستیابی کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیٹرنٹی چھٹیوں پر ہیں اس لیے ان کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی20 میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ شائقین نے پاکستانی ٹیم کیلئے بڑا منصوبہ بنالیا

منتخب اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹونس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں