سول اسپتال کراچی میں کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم متعارف کروایا گیا
اس نظام میں مختلف رنگوں کے ذریعے اہم مقامات جیسے او پی ڈی اور ایمرجنسی رومز کی طرف رہنمائی کی جائے گی
سول اسپتال کراچی میں کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جو سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
اس کا مقصد مریضوں اور تیمارداروں کو اسپتال کے اندر راستہ تلاش کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے اس نظام میں مختلف رنگوں کے ذریعے اہم مقامات جیسے او پی ڈی، ایمرجنسی رومز اور خصوصی کلینکس کی طرف رہنمائی کی جائے گی۔
یہ قدم سول اسپتال کو مریض دوست بنانے کی کوشش کا حصہ ہے جس سے صوبے بھر کے دیگر اسپتالوں کے لیے ایک مثال قائم ہو گی۔