این اے 231 میں دوبارہ گنتی پر ہنگامہ پی پی امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا


کورٹ رپورٹر October 14, 2024
ریجنل الیکشن آفس کے باہر ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپر کا بورا جلانے کی فوٹو

شہر قائد کے حلقہ این اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رکاوٹ ڈالنے، بیلٹ پیپر چوری کرنے اور جلانے کا واقعہ پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود نے حکیم بلوچ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

آزاد امیدوار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریجنل الیکشن کمیشن آفس پر حملہ کیا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وہاں موجود عملے اور دیگر کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پی پی کے کارکنوں نے بیلٹ پیپر کے بورے زبردستی چھینے اور ایک بیلٹ پیپر کا بورا جلا دیا جبکہ ایک اپنے ساتھ لے کر بھاگ گئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی یہ حرکت توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں