کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر اے آئی جی آپریشنز نے تین رکنی کمیٹی کا حکم نامہ جاری کردیا


Munawar Khan October 15, 2024
فوٹو فیس بک

وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی کے قیام کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر اے آئی جی آپریشنز نے 13 اکتوبر بروز اتوار کو پریس کلب پر احتجاج کے دوران خواتین اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق 3 رکنی کیمٹی کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا حسین مستوئی کی سربراہی میں ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ مذکورہ واقعہ کی مکمل اور جامع انکوائری رپورٹ مرتب اور اپنی سفارشات کے ساتھ 5 روز میں وزیر داخلہ سندھ کو ارسال کرینگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں