26 غریب ترین ممالک قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں عالمی بینک

رپورٹ کے مطابق یہ معیشتیں اوسطاً آج اس سے زیادہ غریب ہیں جتنی کہ وہ کوویڈ انیس کی وبا سے پہلے تھیں


Monitoring Desk October 15, 2024
(فوٹو: فائل)

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے ایک نئی رپورٹ میں کہا کہ دنیا کے 26 غریب ترین ممالک میں 40 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔ یہ ممالک 2006 کے بعد سے کسی بھی وقت کے مقابلے میں زیادہ قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ایسے غریب ترین ممالک میں زیادہ تر ممالک ایتھوپیا سے چاڈ اور کانگو تک سب صحارا افریقہ میں ہیں، لیکن اس فہرست میں افغانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔

اتوار کے روز جاری اس رپورٹ کے مطابق یہ معیشتیں اوسطاً آج اس سے زیادہ غریب ہیں جتنی کہ وہ کوویڈ انیس کی وبا سے پہلے تھیں۔

واشنگٹن میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں سے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والی یہ رپورٹ انتہائی غربت کے خاتمے کی کوششوں کو ایک بڑے دھچکے کی تصدیق کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |