14اگست کوآزادی مارچ کی خودقیادت کروں گا عمران خان

10لاکھ افراداسلام ابادلاؤں گا،پنجاب پولیس نے کارکنوں پربندوق اٹھائی توانھیں نہیں چھوڑوں گا، عمران خان


Online July 19, 2014
دھاندلی سے اقتدارمیں آنے والے ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتے، سربراہ تحریک انصاف۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 14اگست کوازادی مارچ کی خودقیادت کروں گااور10لاکھ افرادکواسلام آباد لاؤں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 11مئی کے انتخابات میں ریکارڈدھاندلی ہوئی ہم نے دھاندلی کوقبول نہیں کیاتھاہم نے چارحلقوں میں تصدیق کرنے کوکہالیکن حکومت خوفزدہ ہے ان حلقوں میں تصدیق نہیں کراناچاہتی۔ ہم نے ہردروازہ کھٹکھٹایا ہمیں انصاف نہیں ملا اس لیے اب سڑکوں پرآنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک انتخابی سسٹم ٹھیک نہیں ہوتاملک کے مسائل حل نہیں ہونگے، 14اگست کوازادی مارچ کی خودقیادت کروں گااور10لاکھ افرادکواسلام آباد لاؤں گا، اگر پنجاب پولیس نے ہمارے کارکنوں پربندوق اٹھائی توانھیں نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے اقتدارمیں آنے والے ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی دولت ملک سے باہر ان کے کاروبار ملک سے باہراوردوسروں کوکہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔انھوں نے کہاکہ جوجماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابی سسٹم ٹھیک ہوانہیں تحریک انصاف کاساتھ دیناچاہیے اگرہم دھاندلی کوقبول کریں گے توہمارامستقبل تاریک ہوجائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں