امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

امتحانات میں کامیابی کے کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں، وفاقی وزارت تعلیم


Zaigham Naqvi October 16, 2024
وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہو گا—فوٹو: فائل

وفاقی وزارت تعلیم نے ملک نے امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نئی گریڈنگ پالیسی سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اب سے نمبروں کے بجائے گریڈ کے ذریعے امتحانات کے نتائج دیے جائیں گے، گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہوگا، نمبروں کے بجائے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج یعنی جی پی اے یا سی جی پی اے گنا جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے،7 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا، گریڈز میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، اور بی گریڈ، سی، ڈی، ای، اور یو گریڈ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹر میں پوزیشن سسٹم ختم، گریڈنگ پالیسی متعارف

اعلامیے میں کہا گیا کہ امتحانات میں کامیابی کے کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں اور 2025 سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں صرف گریڈنگ سسٹم ہی چلے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ وفاق، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان نے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں