چین کی ایک ٹیکسٹائل کمپنی نے 30 سے زائد گارمنٹ سازوں کی ٹیم تشکیل دے کر دنیا کی سب سے بڑی جینز بنانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
کپڑا سازوں نے ییشنگ ٹیکسٹائل کے ساتھ 18 روز تک کام کر کے 250 فٹ اور 5 انچز لمبی اور 190 فٹ اور 10 انچز کمر رکھنے والی پینٹ بنائی۔
اس جینز کو بنانے کے لیے 18 ہزار 44 فٹ ڈینم فیبرک، 25 فٹ اور 5.9 انچز زِپر اور 3 فٹ اور 9.4 انچز اسٹین لیس اسٹیل بٹن استعمال کیے گئے ہیں۔
اس غیر معمولی ٹراؤزر کا وزن 3600 کلو گرام ہے۔