پانی کے تنازع پر شہری کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
کیماڑی کے علاقے میں چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ اورنگی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
جیکسن تھانے کی حدود میں پانی کے تنازع پر بادشاہ نامی شہری کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم شہری کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا ، جس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سیف اللہ اور سجاد نامی شہری زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ایم پی آر کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد مسلح ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔