سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا حکم

عدالت نے تحریری حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے


جہانزیب عباسی October 17, 2024
(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ڈیمز فنڈز میں موجود رقم فیڈرل پبلک اکاؤنٹ کھول کر رکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا فنڈز فیڈرل پبلک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعد سپریم کورٹ، وزیراعظم دیامر بھاشا ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈز میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے تحریری حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔

ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے،حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے، ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکے۔ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ واپڈا کی طرف سے بتایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت کا تخمینہ سات سو چالیس ارب روپے ہے، سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں موجود رقم 23ارب670کروڑ روپے سے زائد ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔