کروڑوں پاکستانیوں کے موبائل ڈیٹا کی نگرانی ہورہی ہے اسرائیلی مصنف
ایڈورڈ سنوڈن نے2013 میں عالمی نگرانی کے خفیہ امریکی پروگرامز کے بارے میں جو ڈیٹا لیک کیا
اسرائیلی مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ 5.5 کروڑ پاکستانیوں کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سکائی نیٹ نامی مصنوعی ذہانت کا سسٹم پاکستان کے موبائل فون نیٹ ورک کی بڑے پیمانے پر نگرانی اور ساڑھے 5 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرتا ہے، جس کی بنیاد پر اے آئی سسٹم کسی کے دہشت گرد ہونے کا امکان بتاتا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عسکری تاریخ دان یووال نووا ہاراری نے نئی کتاب Nexus میں لکھا کہ 2014 اور 2015 میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے سکائی نیٹ نامی مصنوعی ذہانت کا سسٹم نصب کیا، جوکہ آن لائن تحریروں، سفری ریکارڈز اور سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر لوگوں کو مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتا تھا۔
ایک سابق امریکی ڈائریکٹر کے مطابق امریکا آن لائن ڈیٹا کی بنیاد پر مشتبہ افراد کو ہلاک کرتا ہے،تاہم ناقابل اعتبار ہونے کی وجہ سے سکائی نیٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے2013 میں عالمی نگرانی کے خفیہ امریکی پروگرامز کے بارے میں جو ڈیٹا لیک کیا۔