چین میں پاکستانی طالب علم کی گوبھی پر تحقیق جاری

اس میں وٹامن سی کی سطح عام اقسام کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتی ہے


خبر ایجنسی October 18, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان سے تعلق رکھنے والے حماد شاہ کے لیے چین میں سبزیوں کی کاشت کے با رے میں سیکھنے کا عمل صرف ایک خوشگوار ہی نہیں بلکہ جذبے اور امنگوں سے بھرپور سفر ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں نان جِنگ زرعی یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے پاکستانی طالب علم حماد شاہ نے گزشتہ 6 برسوں سے چینی گوبھی کی کاشت کی تکنیک پر تحقیق کیلیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔

چین میں گوبھی سال بھر کھانے کا ایک لازمی جزو ہوتا ہے۔ حماد نے سبزیوں کی جینیات اور افزائش نسل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یونیورسٹی میں پروفیسر ہو شی لِن کی تحقیقی ٹیم میں شمولیت اختیار کی جہاں انہوں نے اب اعلیٰ معیار اور غذائیت سے بھرپور چینی گوبھی کی 13 اقسام کی کاشت میں مہارت حاصل کی ہے۔

ان میں سے ایک قسم زرد گلاب سے ملتی جلتی ہے، اس میں وٹامن سی کی سطح عام اقسام کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتی ہے، یہ اس کے ساتھ ساتھ سردی برداشت کرنے کی متاثر کن صلاحیت کی حامل بھی ہے۔

حماد نے کہا پروفیسر ہو شی لِن کے تحقیقی گروپ کا رکن بننا باعث مسرت ہے، اس نے میری تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں خصوصی مدد کی۔ حماد نے مزید کہا کہ تین دہائیوں سے زائد تجربے کے ساتھ ہوشی لِن نے خود کو چینی گوبھی عالمی سطح پر تسلیم شدہ نمونہ پودا بنانے کے لئے وقف کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں