ناراض بیوی نے بچوں کو 23ویں منزل پر کھڑکی کے باہر بِٹھا دیا

ویبو پر ویڈیو کو 55 ملین بار دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک October 21, 2024
[فائل-فوٹو]

چین میں اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی کے بعد ایک خاتون نے اپنے دو چھوٹے بچوں کو 23ویں منزل کے اپارٹمنٹ کے باہر ایئر کنڈیشنر پر بٹھا دیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینان صوبے کے لوئیانگ میں پڑوسیوں نے بچوں کے رونے کی آوازیں سنی اور اس واقعے کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا۔

23 منزل کے فلیٹ کے باہر بیٹھے بچوں نے کوئی حفاظتی چیز نہیں پہنی ہوئی تھی جبکہ ماں نے باپ کو غصے میں بچوں کے پاس جانے سے بھی روک دیا تھا۔

بیٹی خوف کے مارے رو رہی تھی جب کہ اس کا بھائی خاموش تھا۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ جوڑے میں لڑائی کی وجہ کیا ہے۔ قریبی رہائشیوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

مقامی وومن اینڈ چلڈرن فیڈریشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ بجھانے والی گاڑی سے بچوں کو بچایا گیا۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ماں کو سزا ملے گی یا نہیں۔ ویبو پر ویڈیو کو 55 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں