بینکوں کے منافع میں19فیصد اضافہ ڈپازٹس میں کمی

ادھر 4 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں مجموعی بینکوں ڈپازٹس کا حجم 26721 ارب روپے رہا


خبر ایجنسی October 21, 2024
(فوٹو: فائل)

رواں کیلنڈر سال کے پہلے9 ماہ میں بینکوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں جمع بینکوں کے اعداد و شمارکے مطابق بینکوں نے 295521 ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 248330 ملین روپے منافع کے مقابلہ میں 19 فیصد زائد ہے۔

ادھر4 اکتوبر کو ختم ہفتے میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ جبکہ مجموعی بینک ڈپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 4 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9032 ارب روپے رہا جو پیوستہ ہفتہ کے حجم 8817 ارب روپے کے مقابلہ میں 2.4 فیصد زائد ہے۔

ادھر 4 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں مجموعی بینکوں ڈپازٹس کا حجم 26721 ارب روپے رہا جوکہ پیوستہ ہفتہ کے مجموعی ڈپازٹس 27328 ارب روپے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد کم ہے۔

ادھر سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز جاری کرکے یکم جولائی سے 16 اکتوبر کے دوران 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرلیں۔ نیشنل سیونگز کے ایک افسر کے مطابق نئے بانڈز کے ذریعہ حاصل 210 ارب روپے کی بچتیں رواں مالی سال کیلٰے 1650 ارب کے ہدف کا 12 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔