نیو اڈا بالا خانے میں چھری کے وار سے دو خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیو اڈا بالا خانے میں دو خواجہ سراؤں کے قتل کی خبر ملنے پر پولیس کی نفری وہاں پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقتولین کی شناخت صابر عرف نازک سکنہ بخشالی اور سلیمان عرف سلمانو سکنہ بجلی گھر سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کو چھری کے وار سے قتل کیا گیا ہے، دہرے قتل کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اس واردات کے ذمہ دار ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔