سلمان خان نے موت کی دھمکیوں کے باوجود فلم "سکندر" کی شوٹنگ شروع کردی

فلم کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس کر رہے ہیں اور پروڈکشن ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے ہو رہی ہے


ویب ڈیسک October 22, 2024

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم "سکندر" کی شوٹنگ شیڈول کے مطابق شروع کر دی ہے حالانکہ انہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے موت کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 22 اکتوبر کو بغیر کسی تاخیر کے اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اداکار اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کو پورا کرنے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔

سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک ذرائع نے بتایا، "سلمان اپنے پراجیکٹس کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے بگ باس 18 کی شوٹنگ سخت سیکورٹی میں کی اور اب وہ "سکندر" کی شوٹنگ بھی بغیر کسی رکاوٹ کے کر رہے ہیں۔"

یہ بھی کہا گیا کہ سلمان خان اگلے ہفتے تک شوٹنگ جاری رکھیں گے، تاکہ دیوالی تک شوٹنگ مکمل کی جا سکے۔

"سکندر" کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس کر رہے ہیں اور پروڈکشن ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے ہو رہی ہے۔ یہ فلم 2025 کی سب سے متوقع فلموں میں شامل ہے جس میں راشمیکا مندنا، سنیل شیٹی اور کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 30 مارچ 2025 کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

حال ہی میں سلمان خان نے اپنی حفاظت کے لیے ایک نئی نسان پیٹرول ایس یو وی دبئی سے درآمد کی ہے جس کی قیمت تقریباً 2,40,000 ڈالر ہے۔ یہ گاڑی بلٹ پروف آرمز اور جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے 2024 کے اوائل میں بھی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں