بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے گینگسٹر سے ملاقات کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سومی علی نے انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں لارنس بشنوئی سے ملاقات کریں گی۔
سومی نے کہا، "مجھے اس ملاقات سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے، نہ ہی مجھے کسی قسم کی پبلسٹی چاہیے۔ میں صرف چاہتی ہوں کہ کسی کا قتل نہ ہو، چاہے وہ میرا دوست ہو یا کوئی اور۔"
اس سے قبل سومی علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لارنس بشنوئی سے زوم کال کے ذریعے ملاقات کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ راجستھان میں ان کے مندر آنا چاہتی ہیں اور اس سے پہلے زوم کال پر کچھ اہم باتیں کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو قتل کر دیا گیا تھا، اور اس قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔ گینگ نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان کی مدد کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور گینگسٹر نے ان سے پرانی منی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔