کراچی:
شہر میں گرمی کی موجودہ لہر میں اتوار سے کمی ہوسکتی ہے جبکہ منگل کو سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے غیرفعال رہیں۔
منگل شہرمیں صبح کے وقت سمندری ہوائیں تھم گئیں جبکہ متبادل سمت کی شمال مغربی کم رفتارہواوں نے شہرکا رخ کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چاروزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مختصروقت(صبح سےسہ پہر)کے درمیان غیرفعال رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔بدھ کو پارہ 38جبکہ جمعرات کو39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہوامیں نمی کا تناسب 30 تا 40 فیصد ہونے کے سبب ہیٹ ویوجیسی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات نہیں ہیں، اتوار سے گرمی کی جذوی لہر میں بتدریج کمی ہوناشروع ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں معمولی اضافے سے37.8ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 44فیصد ریکارڈ ہوا۔