ٹرمپ کی جیت کے امکانات 8 فیصد تک بڑھ گئے، امریکی جریدہ

غزہ جنگ پر صدر جو بائیڈن کی پالیسی کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی عرب امریکیوں کی حمایت کھو رہی ہے


خبر ایجنسی October 23, 2024

امریکی صدارتی انتخابات میں سابق صدر ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے۔

معروف امریکی جریدے کے مطابق 2 ماہ میں پہلی بار ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہوا، پول سروے میں اگست تک کملاہیرس کو برتری حاصل تھی مگر اب ٹرمپ کی جیت کے امکانات8 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

ٹیکساس سمیت 9 امریکی ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہوگئی۔ عرب میڈیا ریسرچ کے سروے کے مطابق غزہ جنگ پر صدر جو بائیڈن کی پالیسی کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی عرب امریکیوں کی حمایت کھو رہی ہے۔

ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اپنی بیٹی ٹفنی ٹرمپ کی لبنانی تاجرمائیکل بولوس سے شادی اور اس کے بچوں کے نصف عرب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق  ٹرمپ کو کملا ہیرس سے زیادہ اسرائیل کے حامی سمجھنے کے باوجود عرب امریکیوں کی اکثریت انہیں ووٹ دیں گے، عرب ووٹر غزہ جنگ روکنے میں ناکامی کی  بائیڈن انتظامیہ کو سزا دینا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں