GAZA:
غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنی سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار سمیت اعلی جہادی رہنماؤں کی اسرائیلی حملوں میں پے درپے شہادت کے بعد پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کردی۔
حماس نے شہید یحییٰ السنوار کی جگہ نئے سربراہ کی تقرری فی الحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں نامعلوم شخصیت ہیں جن کا نام ابھی نہیں بتایا گیا۔ ان پانچ میں سے غزہ کے تین مقامی سربراہ اور دو دیگر عہدے دار شامل ہیں۔
یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے حماس کی تصدیق
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے ذمہ دار خلیل الحیہ، مغربی کنارے کے ذمہ دار زاہر جبارین ، تنظیم کے امور خارجہ کے ذمہ دار خالد مشعل، مجلس شوریٰ کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں رکن جو تنظیم کے سیاسی دفتر کے سیکرٹری جنرل ہیں جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تمام ذمہ داران قطر میں موجود ہیں جہاں حماس کا سیاسی دفتر قائم ہے۔
اس کمیٹی کو جنگی شوری کی حیثیت حاصل ہوگی اور مارچ 2025 میں تنظیمی انتخابات تک یہی کمیٹی حماس کی قیادت کرے گی۔
واضح رہے کہ 2003 میں حماس کے سربراہ شیخ احمد یاسین اور ان کے جانشین عبدالعزیز الرنتيسی کی یکے بعد دیگرے اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد بھی حماس نے اپنے سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔