امریکا میں ولیم شیکسپیئر کی ایک کتاب لائف آف کنگ ہنری ففتھ جسے ایک شہری نے 1 صدی پہلے پڑھنے کیلئے لی تھی، کو 101 سال بعد نیو جرسی کی لائبریری کو واپس کیا گیا ہے۔
پیٹرسن پبلک لائبریری کے عہدیداروں نے بتایا کہ سنتھیا ڈیلائی نامی ایک خاتون نے اس کتاب کو اس کی متوفی دادی ارلین ڈیلائی کے پاس موجود سامان کی چھانٹی کے دوران تلاش کیا اور دریافت کیا کہ کتاب کو 1923 میں لائبریری سے لیا گیا تھا۔
پیٹرسن پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر کوری فلیمنگ نے بتایا کہ لائبریری کے زائد المیعاد مواد کو واپس کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوئی۔ اس شعبے میں کام کرنے کے 20 سالوں میں پہلی بار میں نے اس طرح کے واقعے کا سامنا کیا ہے۔
لائبریرین نے کہا کہ 1910 کی پرنٹنگ کا کام محدود تھا اور جمع کرنے والوں کی طرف سے ایسی کتابوں کی بہت زیادہ قدر کی جاتی ہے۔