کراچی؛ خواتین کو نوکری کا جھانسا دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم خود کو گورنر ہاؤس کا ملازم ظاہر کرتا تھا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج


اسٹاف رپورٹر October 23, 2024

کراچی:

 

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس اورسی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کونوکری کا جھانسا دے کر ہراساں کرنے  والے جعلسازملزم کو گرفتار کرلیا۔
 
ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار جعل ساز ملزم طاہر میمن خود کو گورنر ہاؤس کا ملازم ظاہرکرتا اور نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔
 
ملزم نوکری کے لیے درکار دستاویزات حاصل کرنے کے بہانے سادہ لوح خواتین سے ملتا تھا۔ ملزم خواتین کوجنسی طور پرہراساں کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش کئی خواتین کونوکری کاجھانسہ دے کرہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
 
ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں