اسکیٹنگ میں بیک وقت یکساں کرتب دکھانے کا عالمی اعزاز دو جڑواں بہنوں کے نام  

بہنوں نے اپنی چالوں کو مکمل طور پر ہم آہنگ کرنے کے لیے کئی سال تک مشقیں کریں


ویب ڈیسک October 23, 2024

سوئٹزرلینڈ میں جڑواں بہنوں نے اپنی in-line اسکیٹنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

14 سالہ نعیمی اور ایلینا اسٹمپ اپنے اسکیٹس کو 12 فٹ اور 9 انچ اونچے ایک ورٹ ریمپ پر لے گئے تاکہ 30 سیکنڈز میں ان لائن اسکیٹس پر سب سے زیادہ یکساں بیک وقت کرتب کرتے ہوئے ان لائن اسکیٹس پر سب سے زیادہ مطابقت پذیر کرتبوں کا مظاہرہ کریں اور ریکارڈ توڑ سکیں۔

بہنوں نے 8 سال کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کی اور کہا کہ اپنی چالوں کو مکمل طور پر ہم آہنگ کرنے کے لیے کئی سال تک مشقیں کریں۔

سیکھنے کا عمل ایلینا کی یادداشت کے مسائل کی وجہ سے پیچیدہ تھا جو دماغی رسولی کی وجہ سے پیدا ہوا تھا اور اس کی تشخیص 2 سال کی عمر میں ہوئی۔

نعیمی اسٹمپ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ایلینا چالوں کی ترتیب کو بھولتی رہتی تھیں تاہم سالوں کی انتھک محنت کے بعد ہم اسے ایک ساتھ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔