ایف آئی اے نے شکار پور میں اربوں روپے مالیت کی 691 ایکڑ زرعی زمین وگزار کروالی

واگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 1 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد ہے۔مذکورہ زمین پر مختلف لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا


اسٹاف رپورٹر October 23, 2024

کراچی:

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمپوزٹ سرکل سکھر نے  کارروائی کے دوران شکارپور میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی زرعی زمین وگزار کروالی۔

سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے کارروائی کی، واگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 1 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد ہے۔مذکورہ زمین پر مختلف لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا، پراپرٹیز شکارپور کے علاقے ٹاپوجانو تعلقہ میں واقع تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زرعی زمین 691 ایکڑ پر مشتمل ہے جسے وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دیا گیا،کارروائی میں مختیارکار شکارپور، متروکہ وقف املاک اور محکمہ مال کے حکام  بھی شامل تھے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں