لاہور؛ اسموگ  کے تدارک کیلیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، آتش بازی پر مکمل پابندی

محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے اثرات میں کمی کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی


ویب ڈیسک October 23, 2024
اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بھی بچوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم فوٹو: فائل

لاہور:

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات ایکشن میں آگیا، محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے اثرات میں کمی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، ایڈوائزری میں اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45مقرر کیا گیا ہے.

ایڈوائزری  کے تحت شہر میں ہر قسم کی آتش بازی پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ان پابندیوں کا اطلاق  28 نومبر 2024 سے ہوگا اور 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ  کے مطابق مسلسل دو دن سے فضائی آلودگی کا اشاریہ 150 سے تجاوز کر رہا ہے اور اگلے تین دنوں کے لیے بھی اسی طرح کی پیش گوئی کی گئی  ہے، ہم نے خاص طور پر بچوں ، بوڑھوں اور بیمار افراد سمیت ہر شہری کی صحت کا تحفظ کرنا ہے،  کیونکہ ہوا کی آلودگی کے  اثرات ان طبقات کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ  کے مطابق لاہور ضلع میں آتش بازی کے استعمال پر  پابندی 31 جنوری 2025 تک نافذالعمل  رہے گی اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کا احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے، شہری ماسک پہنیں اور آلودگی کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں، شہری وافر مقدار میں پانی پینے سے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کے مطابق یہ اقدامات اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں