اے ایس ایف کی ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی، واش بیسن میں چھپائی گئی منشیات برآمد

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 2.4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی


اسٹاف رپورٹر October 23, 2024

MULTAN:

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 2.4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمدکی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر اسرار الحق نے مذکورہ منشیات واش بیسن کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر واش بیسن کے پیندے سے 2.4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

 ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں