ایف بی آر کی ریکوری ٹیم کے پہنچتے ہی پشاور کا صدر بازار بند

دکانداروں نے ایف بی آر کی ٹیم کے جاتے ہی دکانیں دوبارہ کھول لیں


اسٹاف رپورٹر October 23, 2024

 

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں واقع صدر بازار کے دکانداروں نے ایف بی آر کی ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی احتجاجا بازار بند کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ریکوری ٹیم ٹیکس وصولی کے لیے پولیس کے ہمراہ پشاور کے صدر بازار پہنچی تو دکانداروں نے احتجاجا دکانیں بند کردیں۔
 
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم صدر بازار تھانے میں تقریبا دو گھنٹے تک موجود رہی اس دوران کسی بھی تاجر نے اپنی دکان نہیں کھولی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی احتجاج یا مزاحمت کی گئی۔
 
ایف بی آر کی ریکوری ٹیم کے جاتے ہی تھانہ صدر بازار کے دکانداروں نے اپنی دکانیں کھول دیں۔
 
ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلیے ایف بی آر کی ریکوری ٹیم صدر بازار پہنچی تھی۔ 
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں