خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں واقع صدر بازار کے دکانداروں نے ایف بی آر کی ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی احتجاجا بازار بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ریکوری ٹیم ٹیکس وصولی کے لیے پولیس کے ہمراہ پشاور کے صدر بازار پہنچی تو دکانداروں نے احتجاجا دکانیں بند کردیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم صدر بازار تھانے میں تقریبا دو گھنٹے تک موجود رہی اس دوران کسی بھی تاجر نے اپنی دکان نہیں کھولی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی احتجاج یا مزاحمت کی گئی۔
ایف بی آر کی ریکوری ٹیم کے جاتے ہی تھانہ صدر بازار کے دکانداروں نے اپنی دکانیں کھول دیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلیے ایف بی آر کی ریکوری ٹیم صدر بازار پہنچی تھی۔