کراچی:
بفرزون سیکٹر 16 بی شفیق موڑ کے قریب کنویں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد کنویں میں گرنے والے شخص کی لاش کو نکال لیا جسے بعدازاں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متوفی کی شناخت 28 سالہ عادل کے نام سے کی گئی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔