اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام کو نوٹس جاری

عدالت کے 6 ستمبر کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان


ویب ڈیسک October 24, 2024

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات نہ کرنے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے حکام کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وکلا کی درخواست پر سماعت کی اور بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئ ےحکم نامے میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج ساڑھے دس بجے ذاتی طور پر پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم نامے میں کہا کہ وکلا کے مطابق اِس عدالت کے 6 ستمبر کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، لہٰذٓ درخواست سماعت کے لیے منظور اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں