عدلیہ کے معاملے میں اب چین ہی لکھا جائے گا، رانا ثنا

پی ٹی آئی نے کہا منصور علی شاہ آتے ہی دھڑن تختہ کر دیں گے جو غلط تھا


خبر ایجنسی October 24, 2024

اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائیگا۔   

مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سپریم کورٹ کے تینوں سینئر ترین ججز معزز ہیں، پی ٹی آئی کی حمایت جسٹس منصور علی شاہ کیلیے مشکلات کا باعث بنی۔

اگر آزاد لوگ ہمیں جوائن کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کہا منصور علی شاہ آتے ہی دھڑن تختہ کر دیں گے جو غلط تھا ،جسٹس منصور علی شاہ ایسے جج نہیں ہیں۔ آئینی بینچ کا تقرر حکومت نے نہیں آزاد جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں