نصرت بھٹو کی 13ویں برسی پردعائیہ تقاریب ،خراج عقیدت پیش

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جرات اور بہادری کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی جدوجہد کی


خبر ایجنسی October 24, 2024

کراچی/ اسلام آباد:

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی سندھ سمیت ملک بھر میں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مادر جمہوریت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں سید نئیر بخاری، شیری رحمان، انچارج سید سبط الحیدر بخاری اور کارکنان شریک ہوئے اور نصرت بھٹو کی قربانیوں کی تعریف کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلیے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔

ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کیلیے ان کیمشن پر کاربند رہیں گے۔ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو جمہوریت کیلیے سب کچھ قربان کرنے کی علامت ہیں، جمہوریت انصاف اور مساوات کی جدوجہد میں ان کی خدمات غیرمعمولی اور قربانیاں بے مثال ہیں،بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے کاز سے بے لوث وابستگی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جرات اور بہادری کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں