عامر، فخر کے بعد سابق کرکٹر نے بھی بابراعظم کے حق میں آواز اٹھادی

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے الگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، اقبال قاسم


Saleem Khaliq October 24, 2024

سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم نے بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں آواز اٹھا دی۔


کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اقبال قاسم نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو ہم سر پر اٹھا لیتے ہیں اور کپتان بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، پھر اسی کی مرضی سے ٹیم بنتی ہے اور وہ اسے اپنا حق بھی سمجھتا ہے، شکستوں پر اس کی توجہ ذاتی کارکردگی سے کم ہو جاتی ہے تو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال سے فتح پاکستان ٹیم سے روٹھی ہوئی تھی، انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر کھلاڑیوں اور کپتان کا مورال بلند ہوا، عاقب جاوید کے بطور سلیکٹر بہترین حکمت عملی اپنانے سے پاکستان کو فائدہ ہوا، ماضی میں ہمیشہ ہوم سیریز میں کم از کم کسی ایک میچ میں اسپنرز کیلئے معاون پچز بنائی جاتی رہی ہیں، البتہ گزشتہ 2 برس سے ایسا نہیں ہوا، اب اسپنرز کو ٹاسک ملا تو انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: فخر کے بعد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے

اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ بابراعظم کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا البتہ بطور کھلاڑی انکی ٹیم میں جگہ بنتی تھی، ہاں انہیں کپتانی سے ہٹا دینا درست تھا، شاہین، نسیم شاہ کے حوالے سے اقبال قاسم نے کہا کہ دونوں فاسٹ بولرز تھکاوٹ کا شکار لگ رہے ہیں انکی رفتار میں کمی آئی ہے وکٹیں لینے میں دشواری کا سامنا کررہے ہیں، انہیں آرام کروانا ٹھیک فیصلہ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا، انگلینڈ کے دوران پاکستان سینئر کرکٹرز کی ضرورت ہوگی انہیں کانفیڈینس دینا چاہیے، میرے خیال میں موقع دیتے کہ وہ اپنی فارم بحال کریں لیکن اگر وہاں جاکر پرفارم نہ کیا تو پھر یہی لوگ کہیں گے کہ صحیح ٹیم سے باہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پنڈی کی پچ سیم اور فاسٹ بولنگ کو مدد دیتی ہے، اسپن ٹریک بنانا اس کی نیچر کیخلاف ہے، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پنڈی میں اسپنرز کامیاب رہیں گے یا نہیں البتہ آخری ٹیسٹ میں ان کا کردار اہم ہوگیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش

پاکستان میں ماضی میں فٹنس کے بجائے بولنگ اور بیٹنگ کی کارکردگی پر زور دیا جاتا تھا،اگر کوئی کھلاڑی فٹ اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے تو اس کی بڑھتی عمراہمیت نہیں رکھتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں