آئی ایم ایف کی شرط: ٹریکٹر کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم

مقامی اور امپورٹڈ ٹریکٹرز پر عائد سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کردیا گیا


ارشاد انصاری October 24, 2024

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط پر ٹریکٹرز کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ ختم کردی جس کے بعد سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق مقامی ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ امپورٹڈ ٹریکٹرز پر بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے لیکن اب بھی ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر اب بھی چار فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ باقی ہے یعنی چھوٹ ختم ہونے کے بعد سیلز ٹیکس 18 فیصد پر جاسکتا ہے۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر چار فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے، ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر معیاری شرح کے مطابق 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مہنگے نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق چار فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مزید 80 ہزار روپے مہنگے ہونے کا تخمینہ ہے، ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں