زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کے اضافے سے 277روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے 


ویب ڈیسک October 24, 2024
فوٹو: فائل

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

وزیر خزانہ کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف، عالمی بینک اور آئی آئی ٹی ایف سی حکام سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آنے، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ اینڈ فنانس کارپوریشن کی جانب سے 3ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ اور 26کروڑ 90لاکھ روپے کی مالیاتی سہولت دینے کے عندیئے جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کیا۔

سعودی عرب سے ریفائنری سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری کی خبروں اور مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 277روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ 

اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کے اضافے سے 277روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے  جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 12پیسے کے اضافے سے 278روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں