ائیرانڈیا کی پرواز میں پاکستانی حدود کے قریب بم کی اطلاع، کراچی ائیرٹریفک الرٹ

غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ائیرانڈیا کےطیارے کومختصروقت کے لیے ہولڈپوزیشن پربھی رکھاگیا۔


اسٹاف رپورٹر October 24, 2024
بھارتی ایئرلائن نےگزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنےکادعویٰ کیا تھا فوٹو:فائل

کراچی: احمد آباد(بھارت)سےاڑان بھرنے والے ائیرانڈیا کی پرواز147میں بم کی اطلاع پرکراچی ائیرٹریفک ریجن مختصروقت کے لیےالرٹ رہا۔

پروازکی منزل لندن کا گیٹ وک(Gate Wick)ائیرپورٹ تھا۔ جہازکے کپتان نےپاکستانی حدودمیں داخلے کے وقت طیارے کی اندرونی صورتحال کو اطمینان بخش قراردے کرمنزل کی جانب سفرکوترجیح دی۔

بھارتی طیارہ سواگھنٹے تک پاکستانی حدود میں رہا،تھرپارکر،نواب شاہ اورقلات سےہوتاہواافغانستان میں داخل ہوا،پیچیدہ صورتحال کے سبب پروازکوکچھ وقت کےلیے پاکستانی حدودمیں داخلے سےقبل ہولڈ پوزیشن پربھی رکھاگیا۔

بھارتی طیارے نے دوران اڑان 700ناٹیکل مائل کے لگ بھگ پاکستانی حدود استعمال کی۔ بم کی اطلاع پرکسی بھی ملک کے ہوائی اڈے اترنے والے طیارے کوایک ہزارمیٹر(ایک کلومیٹر)فاصلے پرآئیسولیٹیڈ بے(Isolated Bay )میں پارک کروایاجاتاہے۔

ذرائع جمعرات کی دوپہرکراچی کی فضائی حدود سے اڑنے والا ایک طیارہ دوران پروازمعمول سےقدرے مختلف حالات کا شکارہوا،ائیرانڈیا کا طیارہ 147جس نے بھارتی شہراحمد آباد سے اڑان بھری تھی،جس وقت پاکستانی حدود کے قریب پہنچاتواس دوران انڈین ائیرٹریفک کنٹرولرزنے کراچی ائیرٹریفک کنٹرولرریجن کو مطلع کیا کہ اگلے مرحلے میں پاکستانی حدود استعمال کرنے والے طیارے کواڑان کے بعدبم کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ہوابازی کی صنعت میں یہ طریقہ کاربین الاقوامی طورپررائج ہے کہ اگرکسی بھی طیارے کے ساتھ کوئی بھی غیرمعمولی صورتحال درپیش ہوتو سابقہ ائیرٹریفک کنٹرول بعد والے کنٹرولرزکوصورتحال سے آگاہ رکھتے ہیں تاکہ مسئلے کا حل تلاش کیاجائے یا اس حوالے سے کوئی پیش بندی کی جاسکے،تاہم بھارتی طیارے کے کپتان نےاپنے آلات اورطیارے کے کیبن میں پرسکون حالات کے سبب طیارے کے اڑان کو جاری رکھنے کوترجیح دی اوربتایا کہ وہ تمام صورتحال کواحسن طریقے سے ہینڈل کرلینگے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی طیارہ تھرپارکرسے پاکستانی حدودمیں داخل ہوا،اس دوران کچھ غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ائیرانڈیا کےطیارے کومختصروقت کے لیے ہولڈپوزیشن پربھی رکھاگیا۔

بعدازاں بھارتی طیارے نے نواب شاہ کے اوپرسے پروازجاری رکھتے ہوئے،بلوچستان کے علاقےقلات سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا،بھارتی جہازنےدوپہر2بجکر15منٹ سے لےکر3بجکر50منٹ تک مجموعی طورپرایک گھنٹہ پینتیس منٹ تک پاکستانی حدوداستعمال کی،جس کی طوالت لگ بھگ 700ناٹیکل مائل بنتی ہے۔

ائیرانڈیا کے طیارے کی منزل لندن کا گیٹ وک ہوائی اڈہ تھا،ذرائع ائیرٹریفک کنٹرولرزکے مطابق تیکنیکی وجوہات کےعلاوہ دیگرنوعیت کے خطرات کی صورت میں بھی طیاروں کوکسی دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پرلینڈ کروایاجاتاہے،بالخصوص بم کی اطلاع کےحامل طیارے کوآئیسولیٹیڈ بے میں پارک کیاجاتاہے،جس کا فاصلہ ائیرپورٹ کی بلڈنگ سے کم ازکم ایک ہزارمیٹر(ایک کلومیٹر)کے لگ بھگ ہوتاہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں