انسداد پولیو مہم کے دوران سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان

ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں مہم کی نگرانی کریں گے، وزیراعلیٰ


اسٹاف رپورٹر October 24, 2024

کراچی:

سندھ میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کسی صورت قبول نہیں کیا جائےگا۔

انہوں نے پولیو مہم کے دوران سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں پانچ سال سے کم  عمر کےبچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی نگرانی کریں گے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس بار انکار کرنے والے کیسز کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹرینز، دیگر منتخب نمائندوں، سول سوسائٹی اور علماء کو اس میں شامل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں