آن لائن گیمنگ اشتہار پر تنازع، نوازالدین صدیقی کے خلاف انتہاپسند تنظیم نے شکایت درج کرادی

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اشتہار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے تضحیک اور بےعزتی پر مبنی ہے


ویب ڈیسک October 24, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ایک حالیہ آن لائن گیمنگ اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازالدین نے ایک اشتہار میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو پوکر کھیلنے کی ترغیب دی، جس سے مہاراشٹر پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

تنظیم نے ممبئی پولیس کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس مہاراشٹر کو ایک خط لکھا ہے جس میں نوازالدین صدیقی اور بگ کیش پوکر کے مالک انکور سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اشتہار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے تضحیک اور بےعزتی پر مبنی ہے۔

اس تنازع پر نوازالدین صدیقی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں