سری لنکا کیساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کیلیے پرعزم ، جنرل ساحر

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا



اسلام آباد:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے کیلیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کمانڈر سری لنکن فضائیہ ایئر مارشل راجا پاکسہ سے گفتگو کر رہے تھے، جنھوں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

ایئرمارشل راجا پاکسے نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو بے حد سراہا۔

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں