ناموس رسالتؐ قوانین میں ترمیم ناکام بنائینگے، ختم نبوت کانفرنس

عقیدہ ختم نبوتؐ، ایمان کی بنیاد ، اتحاد امت کی پہچان اور اسلامی عقائد واعمال کے لیے مینارہ نور ہے



لاہور:

چناب نگر میں 43 ویں سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ناموس رسالتؐ قوانین میں ترمیم ناکام بنائینگے۔

کانفرنس میں مقررین کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ، ایمان کی بنیاد ، اتحاد امت کی پہچان اور اسلامی عقائد واعمال کے لیے مینارہ نور ہے۔

قوانین تحفظ ختم نبوتؐ کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر، قادیانیت اور قادیانیت نوازوں کے انجام بد سے سبق حاصل کریں ، ہم حرمت رسول ؐ کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے ناموس رسالتؐ کے قوانین کو ختم کرنے اور ان میں ترمیم کرنے کے اقدا م کو ناکام بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے  چناب نگرمیں عالمی مجلس ختم نبوت کے زیراہتما 43 ویں سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا فلسطین اور لبنان پر صیہونی ریاست کے حملوں پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی شرمناک ہے، ہم شہدائے فلسطین اور شہدائے لبنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا قادیانی گروہ مغربی ممالک میں اپنی فرضی مظلومیت کا رونا رو کر سیاسی پناہ ومفادات حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا اور بدنام کر رہا ہے، مولانا مفتی محمد حسن لاہورنے کہا تحفظ ختم نبوت کاکام حصول شفاعت محمدی کا بہترین ذریعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں