پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ مسلم لیگ ن کا 26اکتوبر کو تنظیمی اجلاس طلب

سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی


ویب ڈیسک October 25, 2024
(فوٹو فائل)

لاہور:

مسلم لیگ ن پنجاب نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کے لیے تنظیمی اجلاس 26 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز اور ٹاؤن کارپوریشنز، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے لیے موزوں امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا جبہ پارٹی کی یونین کونسلز سے ڈویژن لیول تک تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان تنطیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، صوبائی عہدیداروں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔