مقبوضہ جموں و کشمیر میں گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار اور 2 سویلین ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے علاقے گلمرگ میں مسلح افراد نے ایک غیر مقامی مزدور پریتم سنگھ کو نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہوگیا۔ مزدور کا تعلق اترپردیش تھا۔
بعد ازاں مسلح افراد نے اسی علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کردیا۔ حملے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
حملے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں سے 2 اہلکار تھے جب کہ 2 فوجی قُلی تھے جب کہ دیگر 3 شدید زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے۔
بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل کا شروع کردیا اور اس دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔