"چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بچا"

دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز کا تیاریوں پر اطمینان کا اظہار


ویب ڈیسک October 25, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دبئی میں ہونے والے اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی اور ٹیموں کی سیکیورٹی سے متعلق کسی ممبر ملک نے سوال نہیں اُٹھایا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان آکر چیمپئینز ٹرافی کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم اور بورڈ کے پاس ٹورنامنٹ آکر نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں بچا، ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مثبت پیغام دیا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارت نے ایشیاکپ سے قبل خدشات کا اظہار کرنے کیلئے قریبی اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی آئی سی سی نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

مزید برآں، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر مہمان نوازی کو سراہا ہے، اسی طرح انگلش ٹیم  بھی پاکستان کے دورے پر موجود ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کو مبینہ طور پر تشویش ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی کلیئرنس کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے معذرت کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کا شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

بھارتی حکومت نے بھی چیمپئینز ٹرافی میں اپنی ٹیم بھیجنے سے متعلق معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

دبئی میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان ایک سائیڈ لائن ملاقات متوقع تھی تاہم ملکی سیاسی روابط کے باعث محسن نقوی نے اپنا دورہ مختصر کردیا تھا جس کی وجہ سے بات چیت کا موقع نہیں مل سکا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔