سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 282300روپے کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک October 25, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2726 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 282300روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 242027 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں؛ سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں