نرسری کلاس میں داخلے کی فیس 55 ہزار روپے، صارفین حیران

والدین کو تعلیمی نظام سے آگاہ کرنے کیلئے 8400 بھارتی روپے فیس رکھی گئی ہے


ویب ڈیسک October 26, 2024

بھارت میں تعلیم، خاص طور پر میٹرو شہروں میں بہت زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اسکولوں کی فیسیں بھی والدین پر بوجھ بن رہی ہیں۔

پرائیویٹ اسکول، خاص طور پر وہ جو بین الاقوامی نصاب پیش کرتے ہیں، امیر خاندانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پریمیم فیس وصول کرتے ہیں جبکہ متوسط ​​اور کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دینے کے لیے دیگر ضروری اخراجات کی قربانی دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک نرسری اسکول کی سالانہ فیس کا شیڈول وائرل ہوا ہے جس نے بڑے پیمانے پر شہریوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

فیس میں صرف والدین کو تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کیلئے 8400 بھارتی روپے فیس رکھی گئی ہے جبکہ اور خاص طور پر نرسری اور جونیئر کے جی طلباء کے لیے صرف داخلے کی فیس 55,600 بھارتی روپے مختص کی گئی ہے۔

اس شیڈول کو X پر ایک سرجن ڈاکٹر جگدیش چترویدی نے شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 8400 روپے صرف والدین کو آگاہی دینے کیلئے! کوئی بھی والدین کسی ڈاکٹر کے مشورے کے لیے بھی اس کا 20 فیصد بھی ادا کرنے پر راضی نہیں ہوں گے۔ یہ دیکھنے کے بعد میں اب ایک اسکول کھولنے کا سوچ رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں