وزن کم کرنے والی ادویات کی وجہ سے سرجری کے کیسز میں کمی

سرجری کروانے والے مریضوں میں 25.6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی


ویب ڈیسک October 26, 2024

نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے وزن کم کرنے والی ادویات مثلاً ویگووی اور زیپ باؤنڈ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، بہت کم امریکی اب وزن کم کرنے کی سرجری کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

ایک نئے اعداد و شمار کے مطابق اس قسم کی ادویات جو ذیابیطس اور وزن کم کرتی ہیں، کے نسخے 2022 اور 2023 کے درمیان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دگنی تعداد میں دیکھنے میں آئے۔

بوسٹن کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تھامس سائی کی قیادت میں ٹیم نے رپورٹ کیا کہ اس کے برعکس اسی عرصے کے دوران میٹابولک باریٹرک سرجری کروانے والے مریضوں میں 25.6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

جب سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 2021 کے وسط میں ویگووی جیسی ادویات کی منظوری دی، اس کے بعد سے وزن کم کرنے والی ادویات اور متعلقہ GLP-1 ادویات جیسے اوزمپیک، منجارو اور زیپ باؤنڈ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں