کراچی؛ سپرہائی وے پر منشیات کے اڈے مسمار ، اڈوں سے ملنے والا سامان نذرآتش

کارروائی کے دوران 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد


اسٹاف رپورٹر October 26, 2024

کراچی:

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں کارروائی کے دوران نصف درجن سے زائد منشیات کے اڈے مسمار کر دیے اور منشیات کے ان اڈوں سے ملنے والا سامان نذرآتش کر دیا، کارروائی کے دوران 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے سپرہائی وی فقیرا گوٹھ میں منشیات کے اڈوں پر کارروائی کے دوران متعدد اڈے مسمار جبکہ کچھ اڈوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایسٹ زون پولیس کی بھاری نفری نے سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی میں ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے شہزاد الیاس سمیت 6 تھانوں کی پولیس نفری نے چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران اہلکاروں نے بھرپور فائرنگ کی جس سے خوفزدہ ہو کر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بڑے آپریشن میں صرف دو منشیات کے عادی افراد پکڑے گئے جبکہ تمام اڈے مکمل طور پر صاف کر دیے گئے، آپریشن کے دوران پولیس نے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔