سپریم کورٹ کا اگلے دو ہفتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے بینچز کا روسٹر جاری

بینچ ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ جسٹس شاہد بلال شامل ہوں گے


جہانزیب عباسی October 26, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے رجسٹرا ر کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت اگلے دو ہفتوں میں مقدمات کی سماعت کے لیے بینچز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ کا بینچ ایک چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا، بنچ دو میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کا بینچ تین جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان، بینچ چار میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد، بنچ پانچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی اور بینچ چھ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے بینچ سات میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان اور بینچ آٹھ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں